بداعتمادی کو مردم شماری کے شفاف انعقاد سے ہی دور کیا جا سکتا ہے: پیٹر جیکب

Jun 08, 2022


اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) ادارہ برائے سماجی انصاف( سی ایس جے) کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر پیٹر جیکب نے کہا ہے کہ 2017 کی خانہ و مردم شماری میں پیدا ہونے والی بداعتمادی کو صرف شراکتی احتساب اورمردم شماری کے شفاف انعقاد سے ہی دور کیا جا سکتا ہے لہذا تنازعات سے بچنے اور اعداد و شمار کو قابل بھروسہ بنانے کیلئے غیر سرکاری اسٹیک ہولڈرز کو بھی مشاورت میں شامل کیا جائے،وفاقی ادارہ شماریات خانہ بدوشوں سمیت دیگر چھوٹی اقلیتوںکے درست اعداد و شماراور انکی آبادی کو الگ پیش کرنے کیلئے سوالنامے پر نظر ثانی کرے انکی آبادی کے الگ اندارج کو یقینی بنایا جائے،انہوں نے یہ باتیں نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں اقلیتی برادریوں کی مردم شماری کے حوالے سے وائٹ پیپر جاری کرتے ہوئے کہیں،اس موقع پر دیگر اقلیتی نمائندے بھی موجود تھے جن میں مختار احمد علی، جینیفرجگ جیون اور البرٹ ڈیوڈشامل ہیں،اس موقع پرالبرٹ ڈیوڈ کا کہنا تھا کہ ادارہ شماریات اور نادرا کی طرف سے استعمال کئے جانے والی اصلاحات میں ہم آہنگی ہونی چاہیئے،عمومی تاثر ہے کہ پاکستان میں مسیحوں کی اصل تعداد کو کم ظاہر کیا جاتا ہیجس سے انکے سماجی، سیاسی اور معاشی حقوق متاثر ہوتے ہیں،چحتی مردم شماری کے نتائج متنازعہ ہونے کے باعث ڈیٹا پروسیسنگ میں راز داری کا کلچر ختم کرنے کی ضرورت ہے۔

مزیدخبریں