پی ٹی آٹی مارچ ، توڑپھوڑ کیس، پرویزخٹک،فیصل جاوید کی عبوری ضمانت منظور  


 اسلام آباد(وقائع نگار)ڈسٹرکٹ کورٹ نے پی ٹی آٹی مارچ کے دوران توڑپھوڑ کیس میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنماں پرویزخٹک اور فیصل جاوید کی عبوری ضمانت منظور کرتے ہوئے پولیس کوآئندہ سماعت تک گرفتاری سے روک دیا۔گذشتہ روزڈسٹرکٹ اینڈ ایشن جج کامران بشارت مفتی کی عدالت میں درخواست ضمانت قبل از گرفتاری کی سماعت کے دوران پرویز خٹک اپنے وکلا انتظار حسین پنجوتھہ اور دیگر کے ہمراہ عدالت پیش ہوئے، عدالت نے وکلا کے دلائل سننے کے بعد تھانہ کوہسار اور تھانہ گولڑہ میں درج دو دو مقدمات میں پانچ پانچ ہزار روپے مالیتی مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کرتے ہوئے پولیس سے ریکارڈ طلب کرلیا اور سماعت20 جون تک کیلئے ملتوی کردی گئی، ادھر ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ارشد محمود جسرا کی عدالت میں سماعت کے دوران پی ٹی آئی رہنما فیصل جاوید عدالت پیش ہوئے، عدالت نے پانچ ہزار روپے مالیتی مچلکوں کے عوض تھانہ کورال میں درج مقدمہ میں عبوری ضمانت منظور کرتے ہوئے پولیس سے ریکارڈ طلب کرلیا، علاوہ ازیں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ارشد محمود جسرا ہی کی عدالت میں پرویز خٹک کی تھانہ بہارہ کہو میں درج مقدمہ میں درخواست ضمانت قبل از گرفتاری کی سماعت کے دوران انتظار حسین پنجوتھہ ایڈووکیٹ نے استدعا کی کہ ویسٹ می. مختلف تاریخیں رکھی گئی ہیں، عدالت نے کہاکہ ہم نیچے بندہ کھڑا کریں گے ادھر ہی ملزمان کی حاضری لگائی جائے گی،عدالت نے ملزم کو شامل تفتیش ہونے کی ہدایت کی اور پولیس سے ریکارڈ طلب کرلیا، عدالت نے تھانہ بہارہ کہو کے مقدمہ میں پرویز خٹک کی عبوری ضمانت منظور کرتے ہوئے سماعت13 جون تک کیلئے ملتوی کردی۔

ای پیپر دی نیشن