عالمی یومِ بحر آج ،سمندری وسائل کا پائیدار استعمال، حفاظت ترجیح ہے ، پاک بحریہ 

Jun 08, 2022


اسلام آباد (خبرنگار خصوصی) اقوامِ متحدہ کا عالمی یومِ بحر ہر سال 8 جون کو منایا جاتا ہے۔ چونکہ سمندر ہماری روزمرہ زندگی میں ایک اہم کردار ادا کرتے ہیں لہذا سمندری وسائل کا پائیدار استعمال اور ان کی حفاظت ہمارا فرض ہے۔ خصوصازمین پر ہونے والی انسانی سرگرمیوں کا سمندروں اور ان میں پائے جانے والے جانداروں کی زندگی پر براہِ راست اثر ہوتا ہے۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق عالمی یومِ بحر کا مقصد عوام الناس میں سمندروں اور ان میں پائے جانے والے جاندار اور بے جان ذخائر کی حفاظت سے متعلق آگہی پیدا کرنا ہے تاکہ پائیدار سماجی ومعاشی ترقی کی راہ ہموار کی جاسکے۔ یہ دن ہمیں ایک موقع فراہم کرتا ہے کہ ہم ماحولیاتی توازن برقرار رکھنے میں سمندروں کو درپیش چیلنجز پر توجہ مرکوز کریں۔ ہمیں اپنی آنے والی نسلوں کے لیے ان بیش بہا سمندری ذخائر کو محفوظ کرنے کی اشد ضرورت ہے۔ 

مزیدخبریں