اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی اور وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے پیپلزپارٹی سٹی اسلام آباد کے ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات زاہد اقبال ملک کے والد کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ملک زاہد اقبال سے ان کے والد کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ چیئرمین پیپلزپارٹی نے ملک زاہد اقبال کے والد کی مغفرت اور بلند درجات کے لئے دعا بھی کی ہے۔