راولپنڈی(سٹاف رپورٹر )سوشل میڈیا پر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 25 روپے اضافے کی سمری وزیر اعظم کی جانب سے منظوری کی خبر کے بعد پیٹرول پمپس پر موٹر سائیکل اور کارسواروں کی شدید گرمی کے باوجود لمبی قطاریں لگ گئیں، شہریوں کی جانب سے 25 روپے فی لیٹر کی بچت کیلئے سارا دن شدید گرمی سڑکوں پر کھڑے رہے، انتظامیہ اور حکومت کی جانب سے کوئی موثر جواب سامنے نہ آ سکا، کئی پیٹرول پمپس مالکان نے پیٹرول پمپ ہی بند کر دیئے اس کے باوجود شہری کئی کئی گھنٹے پمپوں کے باہر کھڑے رہے، شہریوں کی جانب سے حکومت اور انتظامیہ کیخلاف کئی مقامات پر احتجاج بھی کیا گیا،شہریوں نے نوائے وقت سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آئے روز پیٹرولیم کی مصنوعات میں ایسے اضافہ ہوا تو غریب آدمی کہاں جائے گا روز مرہ استعمال کی ہر چیز روزانہ کی بنیاد پر مہنگی ہو رہی ہے ، دو وقت کی روٹی بچوں کو دینا بھی مشکل ہو چکا ہے۔