لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان پہلا ون ڈے میچ آج کھیلا جائےگا، تین میچز کی سیریز آئی سی سی ورلڈ کپ سپر لیگ کا حصہ ہیں۔ ملتان کرکٹ سٹیڈیم میں ون ڈے سیریز ٹرافی کی رونائی کی گئی‘دونوں کپتانوں نے ٹرافی کےساتھ تصاویر بنوائیں۔ملتان کی شدید گرمی میںدونوں ٹیموں نے مشترکہ طور پر پریکٹس سیشن میں حصہ لیا‘باﺅلنگ‘بیٹنگ اور فیلڈنگ پر توجہ دی گئی ۔ میچ ملتان سٹیڈیم میں شام 4 بجے شروع ہوگا۔ کالی آندھی 31 سال سے شاہینوں کو ون ڈے انٹرنیشنل میچز کی سیریز میں شکست دینے سے محروم رہی ہے۔ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم نے 1991 میں عمران خان کی قیادت میں پاکستانی ٹیم کو ون ڈے سیریز میں 0-3 کی شکست سے دوچار کیا تھا تاہم اسکے بعد سے شاہینوں نے کیریبینز کو کو 50 اوورز کی فارمیٹ کی سیریز جیتنے کا موقع نہیں دیا۔ 1993 میں ورلڈکپ جیتنے والی پاکستانی ٹیم نے ویسٹ انڈیز کےخلاف سیریز میں 2-2 سے ڈرا کی، اس کے بعد دونوں ممالک کے درمیان 3 دہائیوں میں 8 سیریز کھیلی گئیں تاہم پاکستان نے کم از کم 3 میچوں پر مشتمل سیریز میں ویسٹ انڈیز کو فتح کا مزہ نہیں چکھنے دیا۔یہ تمام سیریز 2002، 2005، 2006، 2008، 2011، 2013، 2016 اور 2017 میں کھیلی گئی تھیں۔ ویسٹ انڈیز کو پاکستان پر برتری حاصل ہے، انہوں نے 134 ون ڈے انٹرنیشنل میچز میں 71 اپنے نام کیے جبکہ 60 فتوحات پاکستان نے سمیٹی ہیں۔ ویسٹ انڈین کرکٹ ٹیم کے کپتان نکولس پوران نے کہا ہے کہ ہمیں پاکستان میں کھیلنا اچھا لگتا ہے، سکیورٹی کا معیار بہت اچھا ہے، ہم یہاں پر خود کو بالکل محفوظ محسوس کر رہے ہیں۔ نکولس پوران کا کہنا تھا کہ پاکستان میں موسم گرم ضرور ہے لیکن ہم اچھی کرکٹ کھیلیں گے، گرم موسم ہمارے لئے چیلنج ہے لیکن ہم ان کنڈیشنز سے بہتر انداز میں نمٹ لیں گے، ہماری ٹیم کا کمبی نیشن بہترین ہے، کوشش ہے اچھی کرکٹ کھیلیں۔ پاکستانی لائن اپ بہترین باو¿لنگ اور بیٹنگ کے کمبی نیشن پر مشتمل ہے‘بابر اعظم کو آﺅٹ کریں گے تو کامیاب ہونگے۔قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے کہا ہے کہ ملتان میں ہم نے پریکٹس کی ہمیں اتنی گرمی نہیں لگی اچھی بات یہ ہے کہ ہوا بھی چل رہی ہے۔پریس کانفرنس کرتے ہوئے بابراعظم نے کہا کہ وکٹ پرتھوڑا گھاس ضرور ہے دوبارہ پچ کوچیک کریں گے پھربیٹنگ یاباو¿لنگ کافیصلہ کیاجائے گا۔جوبھی میچ کھیلیں کوشش ہوتی ہے اپنا 100 فیصد دیں کوشش کرینگے کہ اچھی کرکٹ کھیلیں۔ ویسٹ انڈیز خطرناک ٹیم لیکن ہم بھی ایک ماہ سے تیاری کر رہے ہیں بطور ٹیم اگر اچھا پرفارم کرے تو نتائج اچھے ملتے ہیں‘مہمان ٹیم کو آسان حریف نہیں لیںگے۔ پہلا ہدف میچ جیتناہے۔ملتان میں لوگوں نے بہت سپورٹ کیاتھا لوگوں کوکہوں گامیچ دیکھنے آئیں اورٹیم کو سپورٹ کریں ۔ آہستہ آہستہ سب ٹیمیں یہاں آئیں گی۔
پہلا ون ڈے پاکستان ویسٹ انڈیز آج مد مقابل گرم موسم چیلنج نکولس پوران اچھا پر فارم کرینگے بابر اعظم
Jun 08, 2022