این سی او سی کا عازمین حج کی سہولت کےلئے کروناویکسینیشن کے عمل اپ ڈیٹ

اسلام آباد(خبرنگار)این سی او سی قومی ادارہ صحت نے عازمین حج کی سہولت کےلئے کوویڈ-19 ویکسینیشن کے عمل کو اپ ڈیٹ کر دیا ترجمان وزارت صحت کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرنے عازمینِ حج کی سہولت کے لئے پاکستان میں کوویڈ-19 ویکسین کے دورانیے کو اپ ڈیٹ کر دیا ہے سعودی عرب کے محکمہ صحت کی جانب سے عازمین کے لیے کورونا وائرس کی چار ویکسین (موڈرنا، فائزر، اسٹرا زینیکا اور جانسن اینڈ جانسن) میں سے کسی ایک ویکسین کی دو خوارک لگوانا لازمی ہے این سی او سی نے یہ سہولت پیدا کی ہے کہ حج عازمین اپنی پہلی یا دوسری خوراک کے 28 دن کے بعد اپنی مطلوبہ ویکسین کی اضافی/بوسٹر خوراک حاصل کرسکتے ہیں یہ نئی سفارشات عازمینِ حج کے لئے سعودی عرب کی حکومت کے کوویڈ-19 ویکسینیشن کے تقاضوں کی تعمیل کرنے میں مدد دے گی موڈرنا اور فائزر ویکسین ملک بھر میں دستیاب ہیں اور مسافر کسی بھی کورونا ویکسین سینٹر سے بوسٹر خوراک/ویکسین حاصل کرسکتے ہیں۔
عازمین حج،کرونا

ای پیپر دی نیشن