دوستانہ تعلقات میں فرق ملحوظ خاطر رکھا جائے: اقرا کلب کے اجلاس میں اتفاق 

لاہور( کلچرل رپورٹر) اقرا کلب کے اجلاس میں سورہ مائدہ کی آیت 51 کے حوالے سے یہود و نصارٰی سے موالات پر گفتگو کی گئی ، اجلاس میں اتفاق کیا گیا کہ روزمرہ ضروری معاملات کی انجام دہی کیلئے میل جول اور دوستانہ تعلقات میں فرق ملحوظ رکھنا چاہیے،قرآن ہمیں اسی فرق کو ملحوظ خاطر رکھنے کیلئے متنبہ کرتا ہے،اجلاس کے آخر میں بی جے پی کی ترجمان کی جانب سے گستاخانہ کلمات کی مذمت کی گئی ۔

اور مطالبہ کیا گیا کہ او آئی سی اس ضمن میں کردار ادا کرے،شعائر اسلام کی توہین پر اسی طرح قانونی گرفت ہونی چاہیے جیسے ہولو کاسٹ کی خلاف ورزی پر ہوتی ہے،آزادی اظہار رائے اور مذہبی دل آزاری میں فرق کیا جائے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...