حکومت مہنگائی،پٹرول،بجلی کی قیمتیں کم،تنخواہوں میں اضافہ کرے:خورشیداحمد

Jun 08, 2022

لاہور (کامرس رپورٹر) حکومت پاکستان گھریلو ضروریات زندگی کی ضروری اشیاء کی قیمتوں کو کم کرکے منجمد کرے اور آئی ایم ایف کے دباؤ پر پٹرول ڈیزل گیس اور بجلی کی ہوشربا قیمتوں میں کمی کرکے ایک عرصہ کیلئے منجمد کرے وزیراعظم پاکستان کے اعلان کے مطابق کم از کم اجرت میں اضافہ کے فیصلہ پر عمل کراتے ہوئے نیم ہنرمند ہنر مند اور سپروائزری عملہ کی تنخواہوں میں بھی اضافہ کرے۔  بجلی  کی لوڈ شیڈنگ کو ختم کرنے کیلئے محکمہ کے بند تھرمل پاور سٹیشنوں کو چالو کرایا جائے۔ مظاہرین اسامہ طارق اکبر علی خان خوشی محمد کھوکھر صلاح الدین ایوبی جاوید خان حسن منیر بھٹی نوشیر خان نے بھی خطاب کیا۔

مزیدخبریں