لاہور(نامہ نگار)سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ کی زیر صدارت اینٹی وہیکلز لفٹنگ سٹاف کا اجلاس کیپٹل سٹی پولیس ہیڈکوارٹرز میں منعقد ہوا۔ایس پی اے وی ایل ایس آفتاب احمد پھلروان،تمام ڈویژنل انچارج،اینٹی موٹر سائیکل اور وہیکلز لفٹنگ سٹاف انچارج نیز متعلقہ پولیس افسران نے اجلاس میں شرکت کی۔بلال صدیق کمیانہ نے موٹر وہیکلز چوری کی وارداتوں اور ریکوری پوزیشن کا جائزہ لیا۔
ایس پی اے وی ایل ایس آفتاب احمدپھلروان نے سی سی پی او لاہورکو یونٹ کی مجموعی کارکردگی بارے بریفنگ دی۔ سربراہ لاہور پولیس نے اے وی ایل ایس افسران کو پرفارمنس بہتر بنانے کی ہدایت کی۔ سی سی پی او نے کہا کہ موٹر سائیکل غریب طبقہ کی سواری ہے۔ لہٰذا اس کی چوری کی وارداتوں کا فوری تدارک کرنے کیلئے سرتوڑ کوششیں کریں۔
سی سی پی او لاہور نے کہا کہ موٹر سائیکل چوری کے بین الصوبائی گینگز تک رسائی کیلئے متعلقہ پولیس حکام سے رابطے میں ہیں۔ بلال صدیق کمیانہ نے ہدایت کی کہ موٹر سائیکل چوری کی کرائم پاکٹس پر سادہ لباس میں نفری تعینات کریں۔پر ہجوم مارکیٹوں، کمرشل زونز میں موٹر سائیکل چوری روکنے کیلئے ویجیلنس و مانیٹرنگ موثر بنائیں۔ مارکیٹوں اور عوامی مقامات پر وہیکل چوری کی روک تھام کیلئے آگاہی مہم شروع کریں۔
موٹر سائیکل غریب کی سواری ،چوری روکنے کیلئے فوری تدارک کریں:سی سی پی او
Jun 08, 2022