کرکٹ سیریز:ٹریفک کی بلا تعطل روانی کیلئے مؤثر پلان تشکیل دیا جائے:آئی جی

لاہور(نامہ نگار)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب راؤ سردار علی خان نے کہاہے کہ ویسٹ انڈیز کے دورہ پاکستان کے دوران کرکٹ سیریز کی فول پروف سکیورٹی کیلئے آسٹریلیا کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان اور پی ایس ایل میچز کی طرز پر تمام دستیاب وسائل بروئے کار لاکر ہر ممکن اقدامات کئے جائیں۔ر اؤ سردار علی خان نے ہدایت کی کہ شہریوں کی سہولت اور ٹریفک کی بلا تعطل روانی کیلئے ٹریفک مینجمنٹ کا موثر پلان تشکیل دیا جائے۔دریں اثناء راؤ سردار علی خان نے کہا کہ پنجاب پولیس حکومتی کفایت شعاری کی پالیسی پر عمل درآمد یقینی بنانے کیلئے پیش پیش ہے اور اس سلسلے میں پٹرول اور بجلی کی بچت بارے حکومتی پالیسی اپناتے ہوئے دفتری امور میں کفایت شعاری اپنانے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔
 آئی جی پنجاب نے کہاکہ صوبے کے تمام فیلڈ افسران، یونٹس سربراہان سمیت دیگر سپروائزری افسران کو کفایت شعاری پالیسی کو سختی سے عمل درآمد اور فیول و توانائی اخراجات میں مزید کمی لانے کیلئے ہر ممکن اقدامات یقینی بنائیں گے۔ 

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...