ملتان (سپیشل رپورٹر)جماعت اسلامی کسی صورت کرپٹ اور سرمایہ داروں کے لیے میدان خالی نہیں چھوڑے گی۔ڈاکٹر صفدر ہاشمی جماعت اسلامی میدان میں موجود ہے۔ عوام ترازو کے نشانپر اعتماد کرتے ہوئے کرپٹ مافیاء اور پارٹیاں بدل بدل کر آنے والوں پر عدم اعتماد کا اظہار کریں۔ شاہ محمود قریشی نے آج تک اس حلقہ میں کوئی کام نہیں کیا ن لیگ ایک عرصہ تک یہاں سے الیکشن جیتتی رہی لیکن یہ حلقہ آج بھی بنیادی سہولتوں سے محروم ہے۔ شاہ محمود قریشی نے اپنے خاندان سے باہر کسی کو ٹکٹ دینا پسند نہیں کیا۔ آج اس حلقہ میں تحریک انصاف کے ورکرز ان سے سوال کر رہے ہیں کہ کیا ہم غلام ہیں؟ ڈاکٹر صفدر ہاشم نے کہا کہ ہم بھرپور صلاحیتوں کے ساتھ اللہ کی تائید و نصرت کے ساتھ میدان میں اترے ہیں اس حلقہ کے لیے دن رات ایک کریں گے اور عوام کو بتائیں گے کہ اب متبادل قیادت اور مسائل کا حل جماعت اسلامی اور ترازو والوں کے علاوہ کسی کے پاس نہیں۔