ملتان (سپیشل رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما خالد جاوید وڑائچ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے لوٹا کریسی کو دفن کر دیا ھے۔ کچھ قوتیں سکندربوسن کو پی ٹی آئی میں لانا چاہتی تھیں مگر میں ڈٹ گیا اور کہا کہ سکندر بوسن جیسے لوٹے کو کسی صورت پی ٹی آئی میں نہیں آنے دونگا۔ اب اس حلقہ سے قومی اسمبلی کا بھی میں خود امیدوار ہوں۔