لاہور(سپیشل رپورٹر)نیسلے پاکستان کے زیر اہتمام فوڈ سکیورٹی کے حوالے سے شعور اجاگر کرنے کیلئے پاکستان کونسل آف سائنٹیفک اینڈ انڈسٹریل ریسرچ اور پنجاب یونیورسٹی کے اشتراک سے ’’محفوظ خوراک، بہتر زندگی‘ کے عنوان سے سیمینار کا انعقاد۔شعیب خان جدون، ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی نے کہا،پی ایف اے فوڈ سکیورٹی کو بڑی اہمیت دیتا ہے۔ڈاکٹر قرۃ العین سید،ڈی جی،پاکستان کونسل آف سائنٹفک اینڈ انڈسٹریل ریسرچ نے کہا کہ ’’خوراک کے معیارات صارفین کی صحت کے تحفظ اور تجارت میں منصفانہ طرز عمل کو یقینی بنانے میں مدد کرتے ہیں۔ثمرین سحر، ہیڈ آف کوالٹی، نیسلے پاکستان نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ محفوظ خوراک صحت مند زندگی کی کنجی ہے۔