مارسیلو فلورس اور پینیڈا کونکاف نیشنز لیگ کے لیے میکسیکو اسکواڈ  کی قیادت کر یں گے


کراچی (اسپورٹس رپورٹر)  آرسنل کے فارورڈ مارسیلو فلورس، سیلٹا ویگو کے مڈفیلڈر اوربیلین پینیڈا اور لاس اینجلس گلیکسی کے محافظ جولین اراؤجو کو سرینام اور جمیکا کے خلاف کونکاف نیشنز لیگ میچوں کے لیے میکسیکو کے سکواڈ میں شامل کر لیا گیا ہے۔ مارسیلو فلورس اوربیلین پینیڈا میں سے کوئی ایک اینڈریس گارڈ ڈویا کی جگہ سکواڈ کی قیادت کریں گے۔کن گیلرمو اوچووا، راول جمنیز، ایڈسن الواریز، جیسس کورونا، ہیکٹر ہیریرا، اینڈریس گارڈڈو یا ہیرونگ لوزانو کو 22 رکنی سکواڈ میں شامل نہیں کیا گیا ہے۔میکسیکن فٹ بال ٹیم مینیجر جیرارڈو مارٹینز نے گزشتہ روز شکاگو کے سولجر فیلڈ میں ایک دوستانہ میچ میں ایکواڈور کے ساتھ اپنی ٹیم کے گول کے بغیر میچ ڈرا ہونے کے ایک دن بعد ہی سکواڈ کا اعلان کیا۔میکسیکو کی ٹیم کنگسٹن میں جمیکا کا سامنا کرنے سے پہلے ہفتہ کو ٹوریون میں سورینام کے خلاف اپنی نیشنز لیگ مہم کا آغاز کرے گی۔میکسیکن فٹ بال ٹیم مینیجر جیرارڈو مارٹینز کے مطابق میکسیکو کی ٹیم میں گول کیپرزمیں: ڈیوڈ اوچوا، کارلوس آسیوڈو لوپیز، روڈولف کوٹا۔ڈیفنڈرز میں ایرک ایگوئیر، کیون الواریز، جیسس انگولو، جولین آراؤجو، جولیو سیزر ڈومینگیز، جیسس گیلارڈو، اسرائیل رئیس۔مڈ فیلڈرز میں یوریل انٹونا، فرنینڈو بیلٹران، لوئس شاویز، فرانسسکو کورڈووا، ڈیاگو لینیز، ایرک لیرا،بیلین پینیڈا، لوئس رومو اور ایرک سانچیز جبکہ فارورڈز میں مارسیلو فلورس، سینٹیاگو گیمنیز، ہنری مارٹن اور روڈلفو پیزاروشامل ہیں۔

ای پیپر دی نیشن