کراچی (اسپورٹس رپورٹر) برطانوی نامور ٹینس سٹار ڈین ایوانز نوٹنگھم اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز سنگلز کا فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے دوسرے رائونڈ میں پہنچ گئے۔خواتین کے سنگلز مقابلوں میں ہیدر واٹسن اور ہیریئٹ ڈارٹ نے بھی پہلے راؤنڈ میں کامیابی حاصل کی۔نوٹنگھم اوپن کے دلچسپ اور کانٹیدار مقابلوں کا سلسلہ انگلینڈ میں شروع ہوچکا ہے۔مردوں کے سنگلز مقابلوں کے پہلے رائونڈ میں برطانوی ٹاپ سیڈ ڈین ایوانز نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے فرانس کے حریف کھلاڑی اینزو کوکاڈ کو 5-7 اور 6-7(3-7) سے ہراکر ایونٹ کا فاتحانہ آغاز کر دیا۔ ڈین ایوانز نے 2019 کے نوٹنگھم اوپن کا ٹائٹل اپنے نام کیا تھا،ادھر خواتین کے سنگلز مقابلوں کے پہلے رائونڈ میں برطانوی تینوں ہیدر واٹسن، ہیریئٹ ڈارٹ اور جوڈی برج نے سیدھے سیٹسں میں کامیابی حاصل کرنے کے بعد دوسرے رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ہیدر واٹسن نے پہلے رائونڈ میں حریف امریکی کھلاڑی کیٹی والینٹس کو 4-6 اور 2-6 سے شکست دی، ہیریئٹ ڈارٹ نے بھی پہلی رکاوٹ عبور کرلی، انہوں نے پہلے رائونڈ میں حریف کروشین کھلاڑی ڈونا ویکیچ کو 4-6 اور 3-6 سے مات دی اور جوڈی برج نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے چین کی حریف کھلاڑی زو لین کو 6-7(5-7) اور 4-6 سے ہر اکر دوسرے رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ برطانوی سیکنڈ سیڈ،عالمی نمبر 11اور یو ایس اوپن چیمپئن ایما ریڈوکانو کل اپنے پہلے راؤنڈ کے میچ میں سوئس حریف کھلاڑی وکٹوریجا گولوبک کے مد مقابل ہوں گی۔
ڈین ایوانز کا نوٹنگھم اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کا فاتحانہ آغاز
Jun 08, 2022