نوجوان نسل کوصحت مندزندگی دینا اولین ترجیح ہے، چیف سیکریٹری 

Jun 08, 2022

راولپنڈی(جنرل رپورٹر) چیف سیکریٹری گلگت بلتستان محی الدین احمدوانی نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کی عوام اورنوجوان نسل کوصحت مندزندگی دیناہماری اولین ترجیح ہے ،اس کیلئے ہم نے مثبت اقدامات بھی اٹھائے،مزید بھی کام کیاجائے گاان خیالات کا ظہار انہوں نے پاکستان نیشنل ہارٹ ایسوسی ایشن (پناہ )کے جنرل سیکریٹری ثناء اللہ گھمن کی زیرقیادت پناہ کے وفدسے گلگت بلتستان کے دورے کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر کنسلٹنٹ گلوبل ہیلتھ ایڈووکیسی انکیوبیٹر،فوڈپالیسی پروگرام منورحسین ان کے ہمراہ موجود تھے ،پناہ کے وفد نے مرحلہ وار چیف سیکریٹری گلگت بلتستان محی الدین احمدوانی ،سیکریٹری فوڈصفدرعلی خان،ایڈیشنل سیکریٹری ہیلتھ محمدموسیٰ،ڈپٹی کمشنر اسامہ مجید چیمہ سے ملاقات کی ،گلگت بلتستان میں صحت سے جڑے مسائل پرمعلومات کاتبادلہ خیال کیا،پناہ کے وفدنے چیف سیکریٹری سے درخواست کی کہ وہ جی بی میں بڑھتی ہوئی دل ،ذیابیطس ،کینسر اوراین سی ڈیز میں شامل مہلک امراض اوران کی ایک بڑی وجہ بننے والے میٹھے مشروبات کی روک تھام میں اپناکردار اداکریں،بالخصوص نوجوان نسل کوبچانے کیلئے تعلیمی اداروںمیں مضر صحت اشیاء کی فروخت پرپابندی لگائی جائے،تاکہ بیماریوں کابوجھ کم ہوسکے ،چیف سیکریٹری نے پناہ کی کاوشوں کوسراہااورکہاکہ گلگت بلتستان کی عوام اورنوجوان نسل کوصحت مندزندگی دیناہماری اولین ترجیح ہے ،اس کیلئے ہم نے مثبت اقدامات بھی اٹھائے،مزید بھی کام کیاجائے گا۔

مزیدخبریں