اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے)پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما سید زلفی بخاری نے کہا ہے بی جے پی کے اسلام اور مسلم دشمن افعال سنگین خطرہ ہیں جو مزید تعصب کا باعث بن سکتے ہیں اور اس سے تشدد اور نفرت کا دائرہ وسیع تر ہو گا ایسے توہین آمیز تبصرے مذہبی منافرت کو بھڑکانے کا باعث بنیں گے اور دنیا بھر کے دو ارب سے زیادہ مسلمانوں کو ناراض کریں گے اپنے حلقے این اے 50 میں اظہار خیال کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے مسلمانوں کی عقیدت اور محبت سب سے زیادہ ہے اور وہ اپنی محبوب اور مقدس ہستی کو اپنی جانوں سے زیادہ قیمتی سمجھتے ہیں اسلام میں حضرت محمد مصطفیؓ سے محبت
اور عقیدت ایمان کا لازمی حصہ ہے۔ا یک مسلمان کا ایما ن اس وقت تک مکمل ہی نہیں ہوسکتا جب تک کہ وہ سچے دل سے آپؓ سے محبت نہ کرے ہم پرامن احتجاج کے ذریعے متنبہ کرتے ہیں کہ یہ شرانگیزی عالمی امن کے لئے بڑا خطرہ اور مسلمانوں کے لئے ناقابل برداشت ہے سید زلفی بخاری نے کہا کہ جو افراد یا گروپ ایسی بیہودہ حرکتوں میں ملوث ہیں ان کے خلاف سخت سے سخت کارروائی کی جائے تاکہ آئندہ کسی کو یہ جرات نہ ہوسکے۔