راولپنڈیّ(محبوب صابر سے)ملک بھر کی طرح راولپنڈی میں بھی شدید گرمی اوربجلی کی لوڈ شیڈنگ نے شہریوں کو مشکلات میں ڈال دیا،بجلی نہ ہونے سے پانی سپلائی بھی متاثر ہونے لگی جبکہ کئی علاقوں میں پینے کے پانی کی قلت ہونے لگی کنٹونمنٹ بورڈ چکلالہ کے علاقوں میں پانی سپلائی کرنے والے پرائیویٹ ٹینکروں نے قیمتوں میں اضافہ کر دیا،رپورٹ کے مطابق شدید گرمی اور روزانہ 8سے10گھنٹے ہونیو الی بجلی کی لوڈ شیڈنگ سے شہری شدید مشکلات کا شکار ہو گئے، ہر2گھنٹے بعد 1گھنٹہ بجلی نہ ہونے سے گھریلو امور میں بھی خلل پڑ رہا ہے اور بجلی نہ ہونے کے باعث موٹر یں نہ چلنے سے پینے کے صاف پانی کی قلت کی شکایات میں اضافہ ہو گیا، شہری پانی کے حصول کیلئے شدید گرمی میں پھرنے لگے جبکہ کینٹ بورڈ چکلالہ کے واٹر ٹینکر اور بوزر شہریوں کو پا نی کی سپلائی کرنے میں ناکام نظر لگے کیونکہ ان کا کہنا ہے کہ بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے باعث ٹینکیوں کو بھرنے کیلئے پانی کی موٹریں چل نہیں پاتیں جس کی وجہ سے مطلوبہ مقدار میں پانی نہیں اکٹھا ہو رہا ، رپورٹ کے مطا بق کینٹ بورڈ چکلالہ کے علاقوں میں پرائیویٹ طور پر پانی سپلائی کرنے والی سوزوکی ان دنوں میں 600روپے سے800روپے ، ٹریکٹر ٹرالی بڑی 1500روپے سے2000روپے اور چھوٹی ٹریکٹر ٹرالی ، بڑا ٹینکر 2000روپے سے 2500روپے میں فروخت ہو رہا ہے جن سے اگر کوئی اعتراض کیا جائے تو کہا جا تا ہے ایک تو بجلی نہیں ہوتی اور جنریٹر چلا کر موٹریں چلائی جاتی ہیں اور جنریٹر میں پٹرول ڈالا جا تا جو اس وقت210روپے لٹر مل رہا ہے اس لئے پانی مہنگا فروخت کرہے ہیں،شہریوں نے اپیل کی بجلی لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ کم جائے تاکہ مسائل پیدا نہ ہوں حکومت عام آدمی کو ریلیف فراہم کرے۔