اسلام آباد(نا مہ نگار)آل پاکستان پرائیویٹ سکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن کے مرکزی صدر ملک ابرار حسین نے کہاہے کہ بھارت میں حکمران پارٹی کی جانب سے توہین رسالتؐ کی جسارت ناقابل قبول ہے جس سے کروڑوں مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوئے ہیں، ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے او آئی سی ممالک کو مشترکہ لائحہ عمل بنانے جبکہ ملوث عناصر کے خلاف عالمی عدالت انصاف میں مقدمات چلائے جائیں اور کہاہے کہ امت مسلمہ کے بچوں میں نبی پاکؐ کی تعلیمات کو راسخ کرنے اور اسلام سے محبت کا جزبہ مزید بڑھانے کی ضرورت ہے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے گوکینہ میں لرنرز ایجوکیشن سسٹم کی افتتاحی تقریب کے موقع پر کیا۔اس موقع پرفیڈرل بورڈ کے ممبر بی او جی محمد اشرف ہراج،چئیرمین لرنرز ایجوکیشن سسٹم طارق محمود رضوی،اپسکاکے صدر راولپنڈی ملک حفیظ الرحمن،سید رفاقت شاہ، سید عابد گیلانی،سید ظفیر حسین شاہ، قاری محبوب عالم سمیت معروف سیاسی، سماجی شخصیات اور ماہرین تعلیم بھی شریک تھے۔