ڈیڈ لائن ختم،آل پاک پنشنرز ایسوسی ایشن نے کل اجلاس طلب کر لیا

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ)آل پاک پنشنرز ایسوسی ایشن کے بانی و مرکزی صدر سید حفیظ سبزواری نے میڈیا کو بتایا کہ اے پی پی اے کی جانب سے ملک بھر کے لاکھوں پنشنرز کے 10 جائز مطالبات پر مبنی چارٹر آف ڈیمانڈ 28 مئی کو چیف جسٹس سپریم کورٹ،صدر مملکت،وزیراعظم ،وفاقی وزیر خزانہ،وزیر اعظم آزاد جموں و کشمیر۔تمام صوبوں کے گورنرز اور وزرا اعلیٰ سمیت ملک بھر کی اہم 17 شخصیات کو پیش کیا گیاجبکہ 31 مئی کو نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران چارٹر آف ڈیمانڈ کی منظوری کے لیے حکومت پاکستان کو 7 جون کی ڈیڈ لائن دی گئی جو کہ ختم ہو چکی ہے اس سلسلہ میں آل پاک پنشنرز ایسوسی ایشن کا  اہم اجلاس کل اسلام آباد میں طلب کر لیا گیا ہے جس میں ملک بھر کے لاکھوں پنشنرز کی بہتری کے لیے اہم فیصلے کیے جائیں گے۔

ای پیپر دی نیشن