اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) وفاقی ٹریفک پولیس نے فلوٹ کے ذریعے ٹریفک قوانین اور روڈ سیفٹی کے متعلق آگاہی مہم کا آغازکردیا منگل کوفلوٹ پر نصب ایس ایم ڈی سکرین کے ذریعے بڑی تعداد میں شہریوں کو سیکٹر ایف سکس،ایف سیون،ایف ٹین میں آگاہی فراہم کی گئی ترجمان کے مطابق ٹریفک پولیس کا خصوصی فلوٹ اسلام آباد کی مختلف مارکیٹوں ،شاہراہوں اور دیگر اہم مقامات پر روڈ سیفٹی اور ٹریفک قوانین کے متعلق آگاہی فراہم کرنے میں مصروف ہوگیا ہے ایس ایس پی ٹریفک سید مصطفی تنویر کی ہدایات پرفلوٹ پر ملی نغموں کے ساتھ ساتھ تربیت یافتہ سٹاف اپنے پیشہ وارانہ مہارت کو بروئے کار لاتے ہوئے شہریوں کو ٹریفک قوانین کے متعلق آگاہی فراہم کر رہا ہے ۔