پاکستان عالمی سطح پر بھارت کے خلاف مہم شروع کر ے،الیاس چنیوٹی 

اسلام آباد( خبر نگار ) شان رسالت و عظمت ؐکے دفاع میں سب کچھ قربان کرسکتے ہیں ہماری جان اولاد مال ہر چیز نبی محتشم پر قربان ہے ۔ انٹر نیشنل ختم نبوت موومنٹ پاکستان کے مرکزی وصوبائی قائدین کا مشترکہ بیان میں کہنا تھا کہ بی جے پی کی ترجمان نو پور شرما کی طرف سے شان اقدس میں گستاخی کرنا بہت ہی غلط عمل جس پر ہم شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ نبی محتشم ؐکی گستاخی پر اہل اسلام کے دل زخمی ہیں تمام مذہبی وسیاسی قائدین اس گستاخی پر سخت اعلان کریں مولانا الیاس چنیوٹی امیر انٹر نیشنل ختم نبوت موومنٹ پاکستان،مولانازاھدمحمودقاسمی،صاحبزادہ سید سمیع اللہ حسینی،مولانااحمدعلی ندیم ،مولاناگلزاراحمد آزاد،مولاناضیاء الحق،ودیگر رہنماؤں نے بھارتی عمل کی شدید مذمت کی اس حوالہ سے جلد مذمتی اجلاس بلایا جائے گا،مولانا الیاس چنیوٹی نے بھار تی جنتا پار ٹی کی ترجمان کی ہرزہ سرائی کی سخت مذ مت کی۔ سکالرز اور محققین کا کہنا تھا کہ یمن،سعود ی عرب،کو یت،فلسطین اور امارات کی طر ف سے بھار ت کی مصنو عات کا با ئیکا ٹ کر نا خو ش آ ئند ہے،حکومت پا کستان کو چا ہیے کہ وہ عا لمی سطح پر اسلا مو فو بیا کیخلاف آواز بلندکر ے،صاحبزادہ سید سمیع اللہ حسینی نے بتایا کہ اسلام اور پاکستان کے ازلی دشمن بھارت میں برسر اقتدار بھارتیا جنتا پارٹی کے ترجمان کی جانب سے شان رسالت ؐ میں گستاخی سے دنیا بھر میں بسنے والے کرڑوں مسلمانوں کی دل آزاری ہوئی۔مولاناضیاء الحق نے کہا کہ بی جے پی کی جانب سے گستاخی اور مودی کی طرف سے مذمت کے انکار کے بعد تمام مسلمان ممالک انڈیا اور اسکی تمام مصنوعات کا بائیکاٹ کررہے ہیں ۔ مولاناگلزاراحمد آزادنے کہا کہ اقوام عالم کے لیے بھی یہ ٹیسٹ کیس ہے ۔مولانااحمدعلی ندیم کا کہنا تھا کہ مسلمانوں کے جذبات سے کھیلنے والے شیطان صفت جنونیوں کے خلاف انٹرنیشنل کورٹس آف جسٹس میں باقائدہ مقدمہ درج ہونا چاہئے ۔ 

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...