بی بی پاکؓ دامن کی مزار کے تزئین و آرائش ‘ فنڈز میں غبن قابل مذمت‘ شہنشاہ نقوی

کراچی (نیوز رپورٹر) لاہور میں  حضرت رقیہ بنت علیؓ  المعروف بی بی پاک دامن کے روضہ مبارک کی تزئین و آرائش میں کرپشن کے حوالے سے شیعہ علماکرام نے علامہ شہنشاہ حسین نقوی کی قیادت میں  ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہمزار پر بدعنوانی‘عوامی فنڈز کے غلط استعمال کی مذمت کرتے ہیں ۔ اب تک دو کنال کی جگہ پر بنیادی ڈھانچہ بنانے کے لئے 19کروڑ روپے کا فنڈ استعمال ہوچکا ہے اس غیرقانونی تعمیر کی بدعنوانی کو رکوانے میں  وزیر اعلی سندھ کردار ادا کریں۔ حکومت سندھ اور ملک ریاض سے اپیل ہے کہ ہماری آواز سے آواز ملائیں۔ اگر وفاق یا صوبائی حکومتوں نے ساتھ نہ دیا تو مزار کی بحالی اور بدعنوانی کے خلاف احتجاج اور مظاہرہ کریں گے۔ محکمہ اوقاف کی نااہلی کی وجہ سے 19 کروڑ کا فنڈ کہاں استعمال ہوا کسی کومعلوم نہیں ۔ موجود انتظامیہ کو مزید 50 کروڑ موصول ہوئے ہیں مگر لاہور کے زائرین  اس سے مطمئن نہیں ہیں ۔احتساب اور منصوبہ بندی کے ساتھ مزار کوبی بی کی شخصیت کے شایان شان تعمیر کیا جائے۔ 

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...