حضور پاک ؐکی شان میں گستاخی برداشت نہیں کریں گے،محمد یونس رضوی

کراچی(سٹی نیوز)بھارت کی حکمران جماعت کے رہنماؤں کی جانب سے نبی اقدس کی شان میں گستاخی ناقابل برداشت ہے،ہندوؤں کی جانب سے بھارتی مسلمانوں پر عرصہ حیات تنگ کرنے کے بعد اب مقدس ہستیوں پرہرزہ سرائی قابل مذمت ہے،حکومت نبیؐ کی شان میں گستاخی پر بھارتی حکومت سے جواب طلب کرے،مودی کی قیادت میں بھارت میں مذہبی آزادیوں کوپامال کیاجارہاہے جبکہ مسلمانوں پر ظلم وستم کا سلسلہ جاری ہے ، دنیابھارت کے ظلم وستم کا نوٹس لے اورسختی سے اس سے بازپرس کی جائے۔ نبی کریمؐ سے محبت ہمارے لئے سب سے بڑھ کرہے۔ تمام مسلمان اپنے پیغمبرؐ کی محبت اوراحترام میں اپنی جانوں کی قربانی دے سکتے ہیں،ان خیالات کا اظہار ڈیفنس اینڈ کلفٹن ایسوسی ایشن آف ریئل اسٹیٹ ایجنٹس کی فنانس سیکریٹری محمد یونس رضوی اور منیجنگ کمیٹی کے عہدیداران نے اپنے مذمتی بیان میںکیا،انہوں نے کہا کہ دین اسلام امن و سلامتی کا مذہب ہے مگر نبی ؐ کی شان میں گستاخی ہر گز برادشت نہیں کی جاسکتی انہوں نے حکومت پاکستان اور عالم اسلام سے مطالبہ کیا کہ کہ اللہ کے محبوب ؐ کی شان میں گستاخی پر بھارتی حکومت سے جواب طلب کرے ،بھارتی حکومت گستاخوں کو قرار واقع سزا دے بصورت دیگر ہندوستان سے  سفارتی تعلقات پر نظر ثانی کی جائے۔
محمد یونس رضوی

ای پیپر دی نیشن