پیٹرول بم گرا کر عوام سے  جینے کا حق چھینا جارہا ہے،ثروت اعجاز قادری 

Jun 08, 2022

کراچی(نیوز رپورٹر)سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ حکمران عوام پر رحم کریں پیٹرول بم گرا کر جینے کا حق چھینا جارہا ہے،مہنگائی کا طوفان غریب دو وقت کے کھانے کیلئے پریشان حال ہیں،مہنگائی نے متوسط طبقے کی کمر توڑ دی غربت میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے،حکومت آئی ایم ایف کو خوش کرنے کی بجائے ملک وقوم کے مفاد میں معاشی فیصلے کرئے،حالات تیزی سے خانہ جنگی کی طرف جارہے ہیں بھوک افلاس سے پریشان کیا کریں حکومت بتائے،موجودہ حکمرانوں کے عوام کو ریلیف کے دعوں اور ملک کو معاشی بحران سے نکالنے کے دعوں کی قلعی کھل گئی ہے،عوام بھوک سے مررہے ہیں 12کروڑسے زائد غربت کی لکیر سے نیچے کی زندگی گذارنے پر مجبور ہیں،بجلی،گیس،پیٹرول کو نایاب بنادیا گیا تیل گھی چاول اور آٹے کی قیمتیں آسمانوں سے باتیں کررہی ہیں،ان خیالات کا اظہار انہوں نے حکومت کی طرف سے ممکنہ پیٹرول کی قیمتوں میں مزید اضافے پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کیا،ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ  ظلم وبے انصافی کی طرز حکمرانی کو مستردکرکے عوام کو انصاف وریلیف دیکر آگے بڑھنا ہوگا، غریبوں کے ساتھ بے انصافی وظلم کی پالیسی کو ختم کرکے حقوق مہیا اور سہولتیں فراہم کی جائیں، غربت میں پسے غریب عوام کو مہنگائی کی چکی میں مزید پسا اور بے روزگار کیا جارہا ہے، ملک کے معاشی استحکام کیلئے عوام دوست پالیسیاں مرتب اور ٹیکس کی وصولی کیلئے مشترکہ پالیسی بنانا ہوگی،انہوں کا کہنا تھا کہ ملک دشمن قوتیں پاکستان کو کمزور کرنے کے درپے ہیں،ہمیں اتحاد ویکجہتی کے ساتھ ملک دشمن قوتوں کی سازشوں کو ناکام بنانا ہوگا،آئینی اداروں کا احترام کرنا قومی فرض ہے،سیاسی مقاصد کیلئے اداروں کے تقدس کو پامال نہ کیا جائے۔
ثروت اعجاز قادری 

مزیدخبریں