ناموس رسالتؐ پر کوئی آنچ نہیں آنے دیں گے‘ عمران چیمہ

کراچی ( سٹی نیوز ) سابق صدر مملکت حاجی محمد رفیق تارڑ کے نواسے اور مسلم لیگ ن یوتھ ونگ سندھ کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل عمران چیمہ نے کہا ہے کہ ناموس رسالت پر کوئی آنچ نہیں آنے دیں گے۔ بھارتی حکمران پارٹی کے اس شرمناک عمل سے مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوئے ہیں۔ حکومت پاکستان بھارتی سفیر کو بلا کر احتجاج ریکارڈ کروائے۔ ان خیالات کا اظہار عمران چیمہ نے مسلم لیگ ن ہائوس میں ایک احتجاجی اجلاس سے کیا۔ جس کی صدارت مسلم لیگ ن کے رکن مرکزی کونسل اور مسلم لیگ ن یوتھ ونگ پاکستان کے مرکزی نائب صدر فرمان علی خان خادم کر رہے تھے۔ اس موقع پر مسلم لیگ ن ضلع ملیر کے صدر افضل خان نے اپنے غم وغصہ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی حکومت اور بی جے پی کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔ اجلاس میں صوبائی نائب صدر شھزاد بھٹی ، ڈویڑنل سیکرٹری جنرل بابر بھائی ، ملک عظیم ، فیاض ھزاروی اور دیگر رہنما بھی شریک تھے۔
 عمران چیمہ
 

ای پیپر دی نیشن