پاک فوج اور عوام میں   دشمن خلیج پیدا نہیںکرسکتا،خلیل اللہ خان

میرواہ گورچانی (نامہ نگار) ڈویژنل وارڈن سول ڈیفنس میرپورخاص خلیل اللہ خان نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ہمیں  1965کی جنگ کا جذبہ یاد ہے جب پوری قوم ایک تھی اور ہماری مسلح افواج نے اپنی پاکستانی قوم کے ساتھ ملکر  بھارت کو تاریخی شکست دی تھی دشمن اپنی وہ شکست نہیں بھولا اور اس دن سے سازشوں میں مصروف ہے کہ کسی طرح پاکستانی عوام کو پاکستانی فوج سے علیحدہ کردیا جائے تاکہ وہ اپنے ناپاک ارادوں کو پایہ تکمیل تک پہنچا سکے ہمیں دشمن کی اس چال کو سمجھنا ہے اور دشمن کی اس چال کو کبھی کامیاب نہیں ہونے دینا کیوں کہ دشمن کو ہماری یکجہتی اور ہماری فوج سے محبت دشمن کو برداشت نہیں ہورہی ہمیں ایک قوم بن کر رہنا ہے اور ہمیں اپنی مسلح افواج پر مکمل بھروسہ رکھنا ہے کیوں کے جہاں ہماری سوچ ختم ہوتی ہے وہاں سے پاکستان کی فوج کی سوچ شروع ہوتی ہے۔پاکستان کی فوج کسی بھی محاز پر دشمن کی کسی بھی جارحیت کا  مقابلہ کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی .ے دشمن چاہتا  ہے  وہ کسی بھی طریقے سے پاکستان فوج اور عوام کے درمیان خلیج پیدا کردے۔ پاکستانی کی فوج کو پاکستان کی عوام کی مکمل حمایت حاصل ہے اور ہمیشہ رہے گی۔

ای پیپر دی نیشن