سکھر(بیورو رپورٹ)بجلی کمپنیوں نے وزیر اعظم کی وارننگ ہوا میں اڑا دی، لوڈ شیڈنگ 18 گھنٹے ہو گئی، شدیدگرمی میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ جاری ہے۔تفصیلات کے مطابق سندھ بھر میں بجلی کی کئی کئی گھنٹے لوڈ شیڈنگ جاری ہے، شدیدگرمی میں عوام کا جینا محال ہو چکا ہے، شہروں میں 6 سے 8 جب کہ دیہات میں 10 سے 12 گھنٹے بجلی غائب ہوتی ہے، پی پی آئی کے مطابق ملک میں بجلی کی پیداوار 21 ہزار میگا واٹ کے لگ بھگ ہے، بجلی کی طلب 27 ہزار 5 سو میگا واٹ ہے جب کہ شارٹ فال 6500 میگا واٹ ہے۔ طویل لوڈ شیڈنگ کے خلاف مختلف علاقوں میں عوام سڑکوں پر نکل آئے۔عاجز آئے شہریوں نے بجلی کمپنیوں اور حکومت کے خلاف نعرے لگائے۔
بجلی کمپنیوں نے وزیر اعظم کی وارننگ ہوا میں اڑا دی، طویل لوڈ شیڈنگ برقرار
Jun 08, 2022