ملتان (نیوز رپورٹر)میپکوٹیموں نے جنوبی پنجاب میں آپریشن کرتے ہوئے ایک روز میں 78صارفین کو بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑ لیا۔ایک لاکھ54ہزار یونٹس بجلی چوری کرنے پر23لاکھ روپے جرمانہ عائد۔5مقدمات درج۔6جون کو ملتان سرکل میں 10 بجلی چوروں کو229300روپے جرمانہ عائد کیاگیا۔ڈی جی خان سرکل میں 14 بجلی چوروں کو378614روپے جرمانہ عائد،وہاڑی سرکل میں 2صارفین کو 61800روپے جرمانہ عائد، بہاولپور سرکل میں 4 بجلی چوروں کو190036روپے جرمانہ عائداورایک ایف آئی آر درج، ساہیوال سرکل میں 7 بجلی چوروں کو115245روپے جرمانہ عائد، رحیم یار خان سرکل میں 15صارفین کو 310000 روپے جرمانہ عائداوردو مقدمات درج، مظفرگڑھ سرکل میں 22صارفین کو332500روپے جرمانہ عائداوردو مقدمات درج، بہاولنگر سرکل میں ایک بجلی چور کو10000روپے جرمانہ عائد اورخانیوال سرکل میں 3 صارفین کو680000روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔