لودھراں(خبر نگار )ضلعی پولیس خواتین کے تحفظ کے لئے پرعزم اور ہمہ وقت الرٹ ہیان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عبدالروف بابر نے انسداد تشدد برائے خواتین کی ماہ مئی کی کارکردگی رپورٹ جاری کرتے ہوئے کیا۔ڈی پی او عبدالروف بابر نے بتایا کہ ماہ مئی میں کل 36 درخواستیں موصول ہونے پر تمام کو نمٹا دیا گیا۔موصول درخواستوں میں میاں بیوی جھگڑا کی 10،گھریلو لڑائی 10 ،محلہ لڑائی 07 اور سسرال تشدد کی 09 درخواستیں شامل ہیںویمن سیل میں خاندانی مسائل کو مصالحتی کمیٹی کے ذریعے بھی سلجھایا جاتا ہے۔