ڈالر کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے. انٹربینک میں ڈالر2 روپے 23 پیسے سستا ہوا.لیکن پھر ایک روپے 41پیسے کا اضافہ ہو گیا۔فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 201روپے 20 پیسے کا ہوگیا ہے۔ گزشتہ روز ڈالر کی قدر میں 2 روپے 44 پیسے کا اضافہ ہوا تھا.جس کے بعد انٹربینک میں ڈالر 202 روپے کی سطح سے تجاوز کرگیا تھا۔گزشتہ روز ڈالر 200.06 سے بڑھ کر 202.50 روپے کا ہوگیا تھا جبکہ وپن مارکیٹ میں ڈالر 205 سے زائد کا فروخت ہوا۔