حکومت ترقی پسندبجٹ پیش کرنے کے لئے پُرعزم ہے:وزیرخزانہ

پری بجٹ بزنس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے کہاکہ حکومت ترقی پسندبجٹ پیش کرنے کے لئے پُرعزم ہے جس میں بجٹ خسارہ مجموعی قومی پیداوارکے پانچ فیصدسے کم تک لانے کے لئے مالیاتی استحکام پر خصوصی توجہ دی گئی ہے۔انہوں نے کہاکہ مجموعی قومی پیداوارکی شرح نموچھ فیصدکے حصول اورمہنگائی پرقابوپانے کیلئے ایک موثرحکمت عملی وضع کی گئی ہے۔مفتاح اسماعیل نے کہاکہ حکومت کومعیشت کی بحالی کے لئے مشکل فیصلے کرنے پڑے ہیں۔انہوں نے کہاکہ پاکستان مسلم لیگ نون کوایک مشکل صورتحال میں حکومت ملی ہے اور اپنی مدت کی تکمیل پر وہ ملکی معیشت کو بہت بہترحالت میں چھوڑ کرجائے گی۔وزیرخزانہ نے کہاکہ حکومت نے سعودی عرب ،چین، متحدہ عرب امارات اوردیگردوست ممالک سے دوبارہ رابطہ کیاہے اورامیدہے کہ اس سے ملک میں اقتصادی صورتحال بہتربنانے میں مددملے گی۔

ای پیپر دی نیشن