پنجاب کے گورنر محمد بلیغ الرحمن نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ نون کی حکومت نے ہمیشہ کاروباری برادری کی فلاح وبہبود کیلئے اقدامات کئے ہیں۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار تاجر برادری اور سماجی کارکنان کے وفد سے آج لاہور میں ملاقات کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت تاجروں کو در پیش مسائل کے حل کیلئے پرعزم ہے۔ پنجاب کے گورنر نے کہا کہ تاجر برادری نے ہر مشکل گھڑی میں ملک اور عوام کی خدمت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے شمسی توانائی کے پینلز پر ٹیکس کا خاتمہ تاجر برادری کیلئے ایک مثبت اقدام ہے۔ انہوں نے کہا کہ تاجر ملک کی سماجی و معاشی ترقی میں اہم کردار ادا کررہے ہیں۔