پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کی زیر صدارت فارمیشن کمانڈرز کانفرنس ہوئی جس میں کور کمانڈرز، پرنسپل اسٹاف آفیسرز اور تمام فارمیشن کمانڈرز نے شرکت کی۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے فارمیشن کمانڈرز کانفرنس میں آپریشن رد الفساد پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آرمی چیف کا آپریشن رد الفساد اور اس کے ذریعے اب تک حاصل ہونے والی کامیابیوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔آئی ایس پی آرکے مطابق آرمی چیف نے موجودہ جیو اسٹریٹیجک ماحول میں آپریشنل تیاریوں کا اعلیٰ معیار برقرار رکھنے پر زور دیا۔آئی ایس پی آر نے بتایا کہ کانفرنس کے شرکا کو پیشہ وارانہ امور اور قومی سلامتی کے چیلنجز اور جوابی اقدامات پر بریفنگ دی گئی۔