سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے انکشاف کیا ہے کہ مجھے آئی بی نے 4 ماہ پہلے بتادیا تھا کہ آپ جارہے ہیں۔کہامیں نے دوتین ماہ انتظارکیا کہ آئی بی کی رپورٹ بعض اوقات سنی سنائی بھی ہوتی ہے۔نجی ٹی وی کو انٹرویو میں شیخ رشید کا کہنا تھاکہ عمران خان کوپتا تھا کہ یہ سارا ملبہ گرنا ہے، جس کوہم کہتےہیں بارودی سرنگیں بچھاگئے، کچھ نہ کچھ توتھا کہ عمران خان نے گیس اوربجلی کی قیمتیں 10، 10 روپے کم کیں۔حکومت گرانے کے حوالے سے سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھاکہ مجھے آئی بی نے 4 ماہ پہلے بتادیا تھا کہ آپ جارہے ہیں، عمران خان کوبتایا تو انہوں نے کہا کہ مجھے پہلے سے پتا ہے۔