ٹرمپ کیلئے بڑی پریشانی، سابق نائب صدر مائیک پینس نے صدارتی الیکشن لڑنے کا اعلان کردیا

امریکہ کے سابق نائب صدر مائیک پینس نے 2024 کے صدارتی انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان کردیا۔ سابق نائب صدر ریپبلکن نامزدگی کے لیے اپنے سابق باس ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ہیں۔مائیک پینس نے صدارتی دوڑ میں حصہ لینے کا اعلان ایک ویڈیو پیغام کے ذریعے یہ کہتے ہوئے کیا "آج خدا اور میرے خاندان کے سامنے، میں اعلان کر رہا ہوں کہ میں ریاستہائے متحدہ امریکہ کے صدر کے لیے انتخاب لڑ رہا ہوں۔ انہوں نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا " میں امریکی عوام پر یقین رکھتا ہوں، اور مجھے یقین ہے کہ خدا ابھی تک امریکہ سے مایوس نہیں ہوا۔ ایک ساتھ مل کر ہم اس ملک کو واپس لا سکتے ہیں اور زمین پر سب سے عظیم قوم بن سکتے ہیں۔"پینس کا یہ اعلان امریکی فیڈرل الیکشن کمیشن میں جمع کرائے گئے کاغذات کے دو دن بعد سامنے آیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ وہ باضابطہ طور پر اس دوڑ میں شامل ہو چکے ہیں۔ پینس نے اپنی ساکھ کو ایک غیر متزلزل وفادار نائب صدر کے طور پر عزت بخشی جو وائٹ ہاؤس میں چار سال تک سکینڈلز سے دوچار ٹرمپ کے ساتھ رہے اور مذہبی طبقے کو اپنے ساتھ ملایا۔

ای پیپر دی نیشن