کراچی (کامرس رپورٹر) بدھ کے روز بھی انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں معمولی اضافہ دیکھا گیا جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر مزید1روپے گر گئی۔ سٹیٹ بینک کے مطابق گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر 36 پیسہ اضافہ سے 286.56 روپے سے بڑھ کر 286.88 روپے کی سطح پر جا پہنچا۔ جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 1 روپے کمی سے 301 روپے سے گھٹ کر 300روپے ہوگئی۔ دیگر کرنسیوں میں یورو کی قیمت فروخت 7.90 روپے کمی سے 321 روپے سے گرکر 313.10 اور برطانوی پاﺅنڈ کی قیمت فروخت 8.40روپے کمی سے 373روپے سے کم ہوکر 364.60 روپے کی سطح پر ریکارڈ کی گئی۔ دوسری طرف عالمی مارکیٹ میں بدھ کو سونے کی فی اونس قیمت 3 ڈالرز کمی سے 1961 ڈالرز فی اونس کی سطح پر ریکارڈ کی گئی۔ عالمی مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں کمی کے باعث مقامی سطح پر سونے کی قیمت 800روپے کمی سے 2لاکھ 27ہزار 300روپے اور دس گرام سونے کی قیمت 686 روپے کمی سے 1لاکھ 94ہزار 873روپے رہی۔ جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 50روپے کمی سے2600 روپے کی سطح پر ریکارڈ کی گئی۔
ڈالر سونا
ڈالر اوپن مارکیٹ میں ایک روپہ سستا‘ سونے کی قیمت 800 روپے تولہ گر گئی
Jun 08, 2023