ہائیکورٹ: گجرات کو ڈویژن بنانے کےخلاف نگران حکومت کا نوٹیفکیشن کالعدم


لاہور (خبر نگار) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے گجرات کو ڈو یژن بنانے کیخلاف نگران حکومت کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دے دیا۔ عدالت نے وزیر آباد اور احمد پور چٹھہ کو تحصیل کا درجہ واپس لینے کا نوٹیفکیشن بھی کالعدم قرار دے دیا۔ عدالت نے نگران حکومت کے پنجاب ڈویژن اور اضلاع کا درجہ واپس لینے کے نوٹیفکیشنز بھی کالعدم قرار دیئے۔ عدالت نے دائر کی گئی ایک ہی نوعیت کی درخواستیں سماعت کیلئے منظور کر لیں۔ عدالت گجرات کی دو تحصیلوں علی پور چٹھہ اور جلال پور جٹاں کی معطلی کا نوٹیفکیشن بھی کالعدم قرار دے دیا۔
کالعدم قرار

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...