پاکستان میں سیلاب کے اثرات اور پالیسی بے یقینی نے پیداوار متاثر کی : عالمی بنک 


کراچی(این این آئی)عالمی بینک نے کہا ہے کہ پاکستان میں اگست 2022 کے سیلاب کے اثرات اور پالیسی بے یقینی نے پیداوار متاثر کی ہے۔عالمی بینک کی رپورٹ میں کہا گیا کہ جنوبی ایشیاکی معاشی نمو اس سال معمولی کمی سے 5.9 فیصدرہے گی، مقامی پالیسیاں، عالمی مالیاتی حالات اور قدرتی آفات کئی معیشتوں کی نمو پر اثر انداز ہوں گے۔عالمی بینک کے مطابق پاکستان میں اگست 2022 کے سیلاب کے اثرات اور پالیسی بے یقینی نے پیداوار متاثر کی ہے، درآمدی خوراک، توانائی اور خام مال کی ادائیگی کےلئے زرمبادلہ کی قلت رہی جب کہ صنعتی پیداوار مارچ 2023 تک 25 فیصد کم رہی۔رپورٹ میں کہا گیا کہ زرمبادلہ کی قلت اور ورکرز ترسیلات کمی کے سبب حکومت نے زرمبادلہ لچک بڑھنے دی، روپے کی قدر سال کے آغاز سے 20 فیصد کم ہوئی ہے اور مہنگائی کی شرح مئی میں 38 فیصد رہی۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...