لاہور (نوائے وقت رپورٹ) حکومت پنجاب نے دیہات میں عوام کو شہر کی طرز پر سہولتیں فراہم کرنے کیلئے ”اب گاو¿ں چمکیں گے“ پروگرام شروع کرنے کا اصولی فیصلہ کیا ہے۔ اس پروگرام کے تحت دیہات میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی اور صفائی کا مربوط نظام تشکیل دیا جائے گا اور دیہات میں لوگوں کو بنیادی سہولتیں ان کی دہلیز پر فراہم کی جائیں گی۔ پروگرام کے تحت گاو¿ں میں رہنے والوں کو برتھ، ڈیتھ سرٹیفکیٹ، شادی اور طلاق رجسٹریشن کیلئے دور دراز نہیں جانا پڑے گا۔ ہر گاو¿ں میں چوکیداری کا بہترین نظام رائج کیا جائے گا اور گاو¿ں کی حالت سدھارنے کیلئے مقامی معززین پر مشتمل کمیٹی تشکیل دی جائے گی۔ گاو¿ں میں کمیٹی تشکیل دینے کا اختیار متعلقہ اسسٹنٹ کمشنر کو حاصل ہوگا۔ ہر گاو¿ں سے وصول ہونے والا ریونیو گاو¿ں کی ہی بہتری پر خرچ ہوگا۔ نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے ”اب گاو¿ں چمکیں گے“ پروگرام پر عملدرآمد یقینی بنانے کیلئے انتظامیہ کو ٹاسک دے دیا ہے۔
گاو¿ں پروگرام