بھارت: منی پور میں نسلی فسادات، سات سالہ بچے اور ماں سمیت تین افراد کو ایمبولینس میں زندہ جلادیا گیا 

Jun 08, 2023


 منی پور( نوائے وقت رپورٹ) بھارتی ریاست منی پور میں نسلی فسادات کا سلسلہ جاری اور نسلی تشدد کے دوارن ایک خاندان کے تین افراد کو ایمبولینس میں ہی زندہ جلا دیا گیا۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق نسلی فسادات کے دوران جلائی گئی ایمبولینس میں 7 سال کا بچہ، اس کی ماں اور ایک رشتہ دار موجود تھا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی فوج کی جانب سے مقامی لوگوں کو ہتھیار سکیورٹی فورسز کے حوالے کرنے کی اپیل کی گئی ہے۔خیال رہے کہ ریاست منی پور میں ہندو اور عیسائی کمیونٹی میں 3 مئی سے نسلی فسادات جاری ہیں جس میں اب تک 100 کے قریب افراد ہلاک اور سینکڑوں زخمی ہو چکے ہیں جبکہ ریاست کے 35 ہزار سے زائد افراد بےگھر ہو چکے ہیں۔

مزیدخبریں