امریکہ وزیرخارجہ کی محمد بن سلمان سے ملاقات: تیل پیداوار سمیت اہم امور پر مذاکرات 

Jun 08, 2023


ریاض (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات کی جس میں انسانی حقوق سمیت سوڈان اور یمن تنازعہ کے خاتمے، اسرائیل کے ایران، سعودیہ تعلقات، روس یوکرائن جنگ، تیل کی پیداوار سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق انٹونی بلنکن اس وقت اپنے تین روزہ دورے پر سعودی عرب میں موجود ہیں جہاں وہ سوڈان اور یمن تنازعہ کے خاتمے، (داعش) کے خلاف مشترکہ جنگ اور سعودی عرب کے اسرائیل کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کے امکان پر تفصیلی تبادلہ خیال کریں گے۔ تاہم گزشتہ روز انٹونی بلنکن کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے ساتھ ہونے والی ملاقات 40 منٹ تک جاری رہی۔ ملاقات میں سوڈان سے امریکی انخلا کے لیے سعودی عرب کی حمایت، یمن میں سیاسی مذاکرات کی ضرورت اور سعودی عرب کے اسرائیل کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کے امکان سمیت دیگر موضوعات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ سعودی عرب کا ایران کے ساتھ سفارتی تعلقات بحال کرنے کے بعد سے انٹونی بلنکن کا یہ پہلا دورہ ہے۔ تاہم واشنگٹن کو اس وقت پریشانی کا سامنا کرنا پڑا جب تیل برآمد کرنے والے دنیا کے سب سے بڑے ملک سعودی عرب نے گزشتہ سال فروری کے بعد یوکرائن پر روس کے حملے کے بعد توانائی کی قیمتیں کم کرنے میں مدد کرنے سے انکار کردیا تھا۔ ملاقات کے بعد امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے اپنے بیان میں کہا کہ دونوں رہنما¶ں نے پوری دنیا بالخصوص مشرق وسطیٰ میں استحکام، سلامتی اور خوشحالی کیلئے مل کر کام کرنے کا عزم کیا۔ 
انٹونی بلنکن

مزیدخبریں