کراچی(این این آئی)پاکستان میں ایک لاکھ 70ہزار افغان باشندے روپوش ہیں، اس بات کا انکشاف سیکیورٹی ذرائع نے کیا ہے۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق 2لاکھ80 ہزار افغانی طورخم بارڈر سے قانونی طریقے سے داخل ہوئے،ایک لاکھ 10ہزار افغانی واپس چلے گئے لیکن باقی روپوش ہوگئے۔غیر قانونی افغان باشندے ملک کے مختلف حصوں میں موجود ہیں،س یکیورٹی ذرائع نے بتایاکہ روپوش کئی غیر ملکیوں کا عسکریت پسندوں سے روابط کی اطلاعات ہیں۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق 1223 کلو میٹر پر باڑ لگائی جا چکی ہے، پاک افغان سرحد پر پاکستان کی جانب سے 1380چوکیاں قائم کی گئی ہیں۔پاک افغان بارڈر پر گزشتہ ایک ہفتے کے دوران دراندازی کی 23 کوششیں ناکام بنائی گئی ہیں۔