لاہور(خبرنگار)کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا نے کہا ہے رجسٹریوں کی انٹرنل ٹرانسفر کرنے والی سوسائیٹیز کے خلاف کاروائی کی جائے۔ پراپرٹیز کی ای رجسٹریشن انقلابی پروگرام ہے۔اضلاع اس پر مکمل فوکس کریں۔کمشنرلاہور نے اضلاح کے تمام ڈی سیز سے سرکاری جگہوں پر قائم پٹرول پمپس کے سٹیٹس پر رپورٹ بھی طلب کرلی۔کمشنر لاہور نے کہا کہ رجسٹریوں کے انتقال کا کام تیزی سے مکمل ہورہا ہے۔ سوسائٹیز کے آڈٹ و مانیٹرنگ کیلئے اضلاع اور ایل ڈی اے ٹیمیں جوائنٹ آپریشن کریں۔دریں اثناءکمشنر نے گزشتہ روز ہاکی سٹیڈیم جوہر ٹاون کا اچانک دورہ کیا۔ ہاکی سٹیڈیم کے مختلف سیکشنز کے دورے کے دوران کمشنر لاہور نے ہاکی سٹیڈیم کے عملے کی کارکردگی پر سخت ناراضگی کا اظہار کیا اور سٹیڈیم کی دیکھ بھال و انتظامی امور کی بہتر کارکردگی کیلئے موزوں ٹیم تعینات کرنے کی ہدایت دی۔
رجسٹریوں کی انٹرنل ٹرانسفر کرنےوالی سوسائیٹیز کےخلاف کاروائی کی جائے:کمشنر
Jun 08, 2023