پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج سمندروں کا عالمی دن منایا جارہا ہے

دن کی مناسبت سے کانفرنسز، سیمینارز اور تقاریب منعقد کر کے سمندری آلودگی کے بارے میں عالمی سطح پر شعور پیدا کیا جاتا ہے۔2008 میں اقوام متحدہ نے باضابطہ طور پر اس دن کو عالمی یوم سمندر کے طور پر نامزد کیا، اس دن کو منانے کا مقصد انسانی زندگی میں سمندر کی اہمیت، آبی جانوروں کا تحفظ اور سمندری آلودگی کو کم کرنا ہے۔یونائیٹڈ نیشن انوائرمینٹل پروگرام کے مطابق سالانہ تقریباً 8 میٹرک ٹن پلاسٹک سمندروں میں داخل ہو کر اسے آلودہ کررہا ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ دنیا کے تین حصوں پر مشتمل پانی کا یہ ذخیرہ تباہی کی سمت بڑھ رہا ہے، اس کے لئے فوری اقدامات کیے جائیں۔اس وقت سمندروں کو کیمیکلز کے اخراج، زہریلے مادوں اور دوسرے مضر اجزاء سے خطرات کا سامنا ہے، شہریوں کے مطابق سمندروں کی صفائی کا خیال کرنا چاہیے، سمندروں کیلئے بڑھتے ہوئے خطرات سے نمٹنے کیلئے نئے اور جدید حل تلاش کرنے کی ضرورت ہے۔ 

ای پیپر دی نیشن