پرویز خٹک کا اپنی پارٹی سے راہیں جدا کرنے کا حتمی فیصلہ۔

سابق وزیر دفاع پرویز خٹک نے اپنی پارٹی سے راہیں جدا کرنے کا حتمی فیصلہ کر لیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پرویز خٹک آئندہ انتخابات کے لیے اپنا سیاسی گروپ بنانے میں مگن ہو گئے ہیں، چار روز سے خیبرپختونخوا کے سیاسی شخصیات سے ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے، جلد منظر عام پر اپنا سیاسی گروپ متعارف کروائے جانے کا امکان ہے۔ذرائع کا دعویٰ ہے کہ پرویز خٹک آئندہ انتخابات کے لیے نئی سیاسی پارٹی یا پریشر گروپ جلد سامنے لائیں گے، اب تک تیس سے زائد سابق ارکان خیبرپختونخوا اسمبلی پرویز خٹک کی بعیت کر چکے ہیں، گرفتاریوں سے بچنے کے لیے مزید ارکان قومی و خیبرپختونخوا اسمبلی پرویز خٹک سے رابطوں میں ہیں۔ذرائع نے یہ بھی دعویٰ کیا ہے کہ پرویز خٹک اسلام آباد میں نئی سیاسی جماعت یا پریشر گروپ کا جلد اعلان کریں گے، گزشتہ روز خیبرپختونخوا کے سات اہم ارکان سے ملاقاتیں کی گئیں ،پرویز خٹک صوبے کے حقوق کے حصول کے لیے اب اپنی پارٹی بنانے کی تگ و دو میں ہیں۔خیال رہے کہ اس سے قبل سینئرسیاستدان جہانگیر خان ترین نے استحکام پاکستان کے نام سے پارٹی کا اعلان کیا ہے، ان کی پارٹی میں پاکستان بھر سے 100 سے زائد سابق اراکین نے شمولیت اختیار کی ہے۔لاہورمیں سابق سینئر وزیر علیم خان کی رہائش گاہ ہر عشائیہ کا اہتمام کیا گیا جس میں جہانگیر ترین سمیت دیگر سیاسی رہنمائوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی، جہانگیر ترین نے علیم خان کے گھر عشائیہ کے دوران نئی پارٹی کا اعلان کیا۔ذرائع کے مطابق جہانگیر ترین کی نئی پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے والے صبح سے ہی علیم خان کے گھر ان سے ملاقاتیں 

ای پیپر دی نیشن