پاکستان اور ترکمانستان کے درمیان تاپی مشترکہ عملدرآمد منصوبے پر دستخط ہوگئے۔وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ ترکمانستان اورپاکستان کی وزارت پیٹرولیم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، تاپی خطے کی خوشحالی کیلئے اہم منصوبہ ہے، تاپی پائپ لائن کا اشک آباد سے آغاز ہوگا۔تفصیلات کے مطابق وزیرپیٹرولیم مصدق ملک اور ترکمانستان کے وزیرمملکت نے تاپی مشترکہ عملدرآمد منصوبے پر دستخط کئے۔ تقریب میں وزیراعظم شہبازشریف بھی شریک تھے۔اس موقع پر خطاب میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ترکمانستان اورپاکستان کی وزارت پیٹرولیم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، تاپی خطے کی خوشحالی کیلئے اہم منصوبہ ہے، تاپی پائپ لائن کا اشک آباد سے آغاز ہوگا۔شہبازشریف نے مزید کہا کہ تاپی گیس پائپ لائن منصوبے سے خطے کو قدرتی گیس کی فراہمی ممکن ہوگی، عالمی صورتحال کے تناظر میں توانائی کی فراہمی ایک بڑا چیلنج ہے،معاہدے سے پاکستان اور ترکمانستان کے تعلقات مزید خوشگوار ہوں گے ، مستقبل میں بھی دونوں ملک ایک دوسرے سے تعاون جاری رکھیں گے۔