وزیراعظم نے نوجوانوں، خواتین اور کسانوں کی ترقی کا پروگرام بجٹ میں شامل کر دیا۔

وزیراعظم میاں محمد شہبازشریف نے نوجوانوں، خواتین اور کسانوں کی ترقی کے انقلابی پروگرام بجٹ میں شامل کرنے کی منظوری دے دی۔ بجٹ 2023-24میں نوجوانوں،خواتین اور زرعی ٹیوب ویلز سے متعلق خصوصی منصوبوں کے لئے رقم مختص نوجوانوں کوبلاسود قرض ملیں گے، تعلیم اور سپورٹس انڈومنٹ فنڈ بنائے جائیں گے ۔پنجاب انڈومنٹ فنڈ کی طرز پر “پاکستان انڈومنٹ فنڈ برائے تعلیم” قائم کرنے کی بھی منظوری دی گئی ۔اس فنڈ سے ملک بھر کے ذہین لیکن غریب طلباوطالبات کو وظائف دئیے جائیں گے۔ نوجوانوں کو چھوٹے قرض دینے کے وزیراعظم یوتھ پروگرام کے لئے خطیر رقم مختص کی گئی، نوجوانوں کوآئی ٹی سمیت مختلف ہنر سکھانے کے لئے وسائل بجٹ میں رکھے گئے ہیں ۔ نوجوانوں کو ایک لاکھ مفت لیپ ٹاپ کی فراہمی کے لئے رقم بھی بجٹ میں مختص کی گئی ۔ آئی ٹی کے شعبے میں نیا کاروبار شروع کرنے والے نوجوانوں کی مالی مدد کی جائے گی۔ نوجوانوں کو کھیل کے میدان میں لانے اورسپورٹس سرگرمیوں کی حوصلہ افزائی کے لئے فنڈز مختص کر دئیے گئے خواتین کو مالی طورپر بااختیار بنانے کے پروگرام کے لئے رقم رکھی گئی ہے۔ زرعی ٹیوب ویلز کی شمسی توانائی پر منتقلی پروگرام کی بھی منظوری دی گئی ۔ زرعی ٹیوب ویلز کی شمسی توانائی پر منتقلی وزیراعظم کے کسان پیکج کے دوسرے حصے کے طورپر کی جائے گی

ای پیپر دی نیشن