پاکستان: کرپٹو کرنسی میں سرمایہ کاری کرنیوالوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ:سروے

Jun 08, 2023 | 17:30

ویب ڈیسک

کراچی: گلوبل کرپٹو کرنسی ایکسچینج ’KuCoin‘ کی طرف سے کیے گئے ایک سروے میں یہ انکشاف ہوا ہے کہ پاکستان میں کرپٹو کرنسی میں سرمایہ کاری کرنے والوں کی تعداد میں تیزی سےاضافہ ہورہا ہے۔نیوز ویب سائٹ ’پروپاکستانی‘ کے مطابق ”ان ٹو دی کرپٹو ورس: انڈرسٹینڈنگ پاکستانی کرپٹو انویسٹرز 2023‘ ‘کے عنوان سے شائع کیے گئے  .سروے نتائج میں بتایا گیا کہ 96 فیصد بہتر مستقبل کی خواہش میں، 44 فیصد دولت کے حصول کے لیے، 49 فیصد سہولت کیلئے اور 33 فیصد پاکستانی روپے کی قدر میں کمی کی وجہ سے کرپٹو کرنسی میں سرمایہ کاری کررہے ہیں۔رپورٹ کے مطابق 46 فیصد پاکستانی کرپٹو کرنسی کی خریدوفروخت کررہے ہیں جبکہ 30 فیصد پاکستانی کرپٹو کرنسی خرید کر ذخیرہ کررہے ہیں۔ یہ لوگ کرپٹو کرنسی کی قیمت میں اضافہ ہونے کے باوجود اسے فروخت نہیں کرتے۔29 فیصد لوگ ایک دوسرے کو رقم ادا کرنے کیلئے کرپٹو کرنسی کا استعمال کررہے ہیں جبکہ 22 فیصد لوگ ناقابل تبادلہ ٹوکن خرید رہے ہیں، جو کہ ڈیجیٹل اثاثہ ہوتے ہیں اور بلاک چین پر ریکارڈ کیے جاتے ہیں اورانہیں صرف مالک ہی ٹرانسفر کرسکتا ہے۔

مزیدخبریں